Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:41 am
اسلام اباد: وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ رمضان میں 5 روز والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 تا شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
رمضان المبارک میں بروز جمعہ سرکاری دفتری اوقات کار صبح 10 سے دن ایک بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔
ہفتے میں چھ روز والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔