Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:41 am
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور حکومت نےشرح نمو 2.1 فیصدرہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔