Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:40 am
اس موقع پر وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے لیے مختلف سرمایہ کار پارٹیوں سے میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے چین، روس اور کوریا کی سرمایہ کار کمپنیوں کا اظہار دلچسپی موجود ہے
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے نجکاری اور وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن حماد اظہر نے پاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہویے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل ملز کے انفراسٹرکچر کے مطابق متوقع مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر مشاورت کی جائے گی اجلاس میں سیکرٹری پرائیواٹائزیشن، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اور وزارت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان سٹیل ملز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے منظور شدہ ٹرانزیکشن سٹرکچر کے مطابق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی