Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:38 am
ملتان: لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی وزیر محنت و چیئرمین ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن انصر مجید خان کا توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل ہونے پر سماعت ملتوی کردی۔
قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر ممتاز خان نیازی نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب سوشل سیکورٹی پیٹشنر کو ریلیف فراہم کرنے اور اس کا معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے سے گریزاں ہے حالانکہ ہائی کورٹ نے 28 اپریل 2016 کو پیٹشنر کو سماعت کر کے اس کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کی تھی مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود نہیں انصاف نہیں مل سکا۔
One Comment
this is new test comment