Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:39 am
کراچی: سندھ لیبرفیڈریشن کے صدر اور ممبر سندھ لیبراسٹینڈنگ کمیٹی شفیق غوری نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومتی کی نااہلی اور مزدوروں سے عدم دلچسپی کی وجہ سے جس طرح پاکستان میں غریبوں کاحال تباہ ہوچکاہے وہاں عمران خان کے براہ راست اپنے کنٹرول میں رہنے والا ادارہ ای او بی آئی بھی وفاقی حکومت کی نااہلی سے تباہ ہوچکاہے
انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی مالی طور پر اسقدرمستحکم ہے کہ جسکی مثال حکومتی اداروں میں نہیں ملتی۔ اسکے باوجود پاکستان کے لاکھوں پنشنرز نہ صرف اپنی پنشن سے محروم رہتے ہیں بلکہ ہزاروں کیسز جو پنشنرز کے پنشن بک حاصل کرنے کےلئے اداروں میں جمع کرائے جاتے ہیں سالہا سال گزرجانے کے باوجود ان پر کام نہیں ہورہا۔غریب مزدور بڑھاپے اور بیماریوں کی وجہ سے کرپٹ افسران کے کمروں کے چکر لگاتے رہتے ہیں کیونکہ کرپٹ افسران نے یہ سوچ لیاہے کہ نہ انہوں نے مرنا ہے نہ ہی انہوں نے بڑھاپے کی دہلیز پر پاﺅں رکھناہے سابق کرپٹ چیئرمین نے اسقدر ان افسران کو کرپشن کرنے کےلئے مادرپدر آزاد کردیاتھا کہ جتنی زیادہ سے زیادہ وہ کرپشن کرسکتے ہیں کرلیں انہیں کچھ نہیں کہاجائے گا۔کیونکہ سابق چیئرمین کے لے پالک کرپٹ افسران کا ڈیپوٹیشن پر آیا ہوا ایک ٹولہ ہیڈآفس میں براجمان ہے
انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ ڈیپوٹیشن پر آئے افسران ،او پی ایس،ڈبل چارج لئے جو افسران ادارہ کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہےں نہ جانے ان کی گردنوں کو کیوں نہیں دبوچ رہاہے۔یہ مزدوروں کے فنڈز سے قائم ادارہ ہے جہاں محنت کشوں کا استحصال کیاجارہاہے،ادارے پر مسلط غیر قانونی افسران عیاشیوں میں مصروف ہیں یہ کرپٹ ٹولہ ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیساتھ ساتھ من پسند فیصلے بھی خودکرتاہے اور منظور بھی خودکرتاہے۔اسکی وجہ کہ عمران حکومت میں ای او بی آئی سیاہ دور سے گزررہاہے جسکا نہ کوئی چیئرمین ہے نہ بورڈ آف ٹرسٹی ہے اورنہ ہی ایڈوائزر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ہیڈآفس میں بیٹھے چند افسران کے ٹولے نے ادارے کو ہائی جیک کیاہواہے وہ صرف کرپشن بڑھاﺅ کی پالیسی پر عمل پیراہےں ادارے کو برباد کرنے کے عمل کی قصوروار وفاقی حکومت ہے جس نے شروع دن سے ادارہ پر ہی توجہ نہیں ، عمران خان کرپشن کرپشن کی تو گردانتیں پڑھتے رہتے ہیں مگر افسوس کہ ان کے اپنے محکمے میں جس قدرکرپشن ہورہی ہے اسکوتو کنٹرول نہیں کرسکے،تو پورے ملک کی کرپشن کو کیسے کنٹرول کریں گے افسران کی بڑی تعداد نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے من پسند تعیناتیاں کرارکھی ہیں عمران خان عدالت کی تو بات کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ تو عدالتوں کے احکامات کی توہین آپکا محکمہ کررہاہے جہاں کے ہیڈآفس پر تمام افسران وہ تعینات ہیں جو عدالتی احکامات کی توہین کرکے ادارے میں سیاسی اثر ورسوخ پر پہنچے ہوئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ زلفی بخاری چلے گئے اگر کچھ دن اور رہ جاتے تو ای او بی آئی کو اپنے قیمتی اثاثوں سے بھی ہاتھ دھوناپڑجاتا اور ابھی بھی کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ اندرہی اندر نہ جانے کیا گھناﺅنے منصوبے بن رہے ہوں۔