بھارت میں کسانوں کا آج یوم سیاہ، خواتین کا مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان
Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:38 am
نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو چھے ماہ مکمل ہو گئے، کاشتکار ا?ج مودی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ہر کسان کے گھر پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا، خواتین نے مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان بنا لیا۔
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج چھے ماہ سے مسلسل جاری ہے، ا?ج کاشتکار مودی سرکار کے خلاف یوم ِ سیاہ منا رہے ہیں۔سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر کالا جھنڈا لہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا مودی سرکار پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔